ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج اپنے ایک روزہ دورۂ قم میں ساٹھ کلومیٹر طویل بائي پاس ریلوے لائن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسی طرح سات ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل مہر ہاؤسنگ اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ان منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مذہبی شہر قم کو عالم اسلام کے لیے نمونہ ہونا چاہیے اور اسے پورے دنیا سے آنے والے زائرین کی شائستہ انداز میں میزبانی کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412197
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبہ قم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔