ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے لبنان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران شام میں 23 ممالک کےسلفی وہابی دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان، شام کے معاملے میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ہے اور لبنانی حکومت کو غیر جانب دار نہیں رہنا چاہیے۔ شامی صدر نے کہا کہ لبنان آگ کے شعلوں کے قریب ہے اور وہ شام کے بحران میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ شامی صدر نے لبنانی وفد کے ساتھ ملاقات میں اطمینان دلایا کہ شامی فوج کو دہشت گردوں پر برتری حاصل ہے جبکہ دنیا کی بڑي طاقتیں دہشت گردوں کے پشتپناہی کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آڑ میں بعض ممالک کے فوجی بھی شام کی فوج سے بر سر پیکار ہیں اور ہماری فوج نے سعودی عرب اور ترکی کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور گرفتار بھی کیا ہے انھوں نے کہا کہ اردن اور ترکی میں دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے اور انھیں جدید ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ آج دہشت گردوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور بعض مقامی دہشت گرد تسلیم ہورہے ہیں۔ بشار اسد نے روس کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس شام کا اتحادی ملک ہے۔
.....
/169