ابنا: بحريني اور سعودي فوجيوں نے اتوار کو بحرين کے جزيرہ سترہ کے علاقے مرکوبان ميں پرامن مظاہرين پر وحشيانہ حملہ کيا جس ميں متعدد مظاہرين بري طرح زخمي ہوگئے –
بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کرنے کے لئے ہيلي کا پٹروں کا بھي استعمال کيا - بحرين کے مختلف علاقوں منجملہ جزيرہ سترہ کے باشندوں نے ملک ميں فارمولہ ون ريس کے خلاف مظاہرے کئے تھے –
بحرين کے شہروں المصلي اور جد حفص ميں بھي بحريني شہريوں نے فارمولہ ون کے خلاف مظاہرے کئے اور اس ريس کا نام فارمولہ خون رکھا تھا - مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ وہ انقلابي شہداء کے مشن کو ہر حال ميں جاري رکھيں گے - گذشتہ کئي دنوں سے فارمولہ ون کے خلاف بحرين کے سبھي شہروں ميں زبردست مظاہرے کئے جارہے تھے -
بحريني مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ فارمولہ ون کے خلاف اپني آواز دنيا کے کانوں تک پہنچا کر رہيں گے - بحرين ميں مختلف سياسي جماعتوں اور انقلابي تنظيموں کا کہنا ہے کہ بحريني حکومت نے فارمولہ ون ريس کا انعقاد کرکے بحرين کے حالات سے عالمي رائے عامہ کو گمراہ کرنے کي کوشش کي تھي جس ميں وہ ناکام رہي ہے.
.......
/169