ابنا: ڈون نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں چار اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ایک سیکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلعے میراعلی میں خواجہ خیر چیک پوسٹ کے قریب شرپسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔اس کے علاوہ، قانون نافذ کرنے والی فورسز نے درہ آدم خیل کے فرنٹیئر ریجن کوہاٹ سے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ایک اور واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) کےاہلکاروں نے اتوار کو پشاور کے نواحی بڈھ بیر علاقے بازید خیل میں ایک بم ناکارہ بنادیا ہے۔بی ڈی ایس کے آفیشل عبدالحق نے بتایا کہ بم بنانے میں تقریباً دس کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411505
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں چار اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں