ابنا: ميڈيا رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ شامي فوج کے ايک دستے نے لاذقيہ ميں جاري آپريشن کے دوران دہشتگردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے-شامي فوج اور غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں کے درميان تازہ لڑائي ايسے وقت ميں ہوئي جب ملک کے ديگر علاقوں ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپريشن شروع کر رکھا ہے-شامي فوج نے وادي روينہ، جنوبي قراہ، وادي المال کے علاوہ تل ملاويح ميں بھي دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہيں تہس نہس کرديا ہے- شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے جس کے دوارن سيکڑوں کي تعداد ميں سيکورٹي اہلکار اور عام شہري مارے جا چکے ہيں-
.....
/169