ابنا: مصری مظاہرین نےقاہرہ میں قطر کے شیخ آل ثانی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے قطر کے پرچم کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔ مظاہرین نے قاہرہ کے جنوب میں واقع قطر کے سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ کیا اور قطری حکومت کی طرف سے مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر قطر کے امریکہ نواز شیخ کی مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مصری عوام کے خلاف امریکہ ، اسرائيل اور قطر کی مشترکہ سازش جاری ہے۔ مظاہرین نے قطر کو دوسرا اسرائيل قراردیتے ہوئے قطر کا پرچم نذر آتش کردیا ہے۔
.....
/169