ابنا: سی پی او ملتان غلام محمود ڈوگر کے مطابق پولیس کو اطلاع دی گئی کہ علاقہ پل شیدی لال میں مشکوک افراد گھوم رہے ہیں۔پولیس اہلکار علاقے میں پہنچے تو سامنا ہونے پر کار میں سوار ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ایک ملزم بھی زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک مبینہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
.....
/169