ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ قطعی طور پر ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملت ایران کے لئے ایک اور جہاد ہے۔بریگیڈیر جنرل وحیدی نے آج مہر نیوز ایجنسی کے ساتھ کفتگو میں ، ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے مسلح افواج کی آمادگی ، اور فتنہ انگیزی کے لئے دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے بارے میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج ، ہمیشہ کی طرح ملت ایران کے شانہ بشانہ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ موجود رہیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں خلل اندازی کی دشمن کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی اور کوئی بھی ایران کی سلامتی کو خطرے سے دوچار نہیں کر سکتا ۔ واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 14 جون 2013 کو منعقد ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411218
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ قطعی طور پر ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملت ایران کے لئے ایک اور جہاد ہے۔