19 اپریل 2013 - 19:30
ایرانی قوم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

ماریوان کے امام جمعہ ماموستا مصطفیٰ شیرازی نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ایرانی عوام اپنی خود اعتمادی اور صلاحیتوں سے دشمن کی کسی بی سازش کو ناکام بنا سکتی ہے۔

ابنا: ماریوان کے مذہبی لیڈر نے کہا کہ ایرانی قوم کی ترقی جاری رہے گی اور جون 2013 ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اس نئے سال میں ایران کو اقتصادی اور سایسی لحاظ سے اور آگے بڑھائیں۔

ماریوان کے اس سنی عالم دین نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں کو یہ جان لینا چہئے کہ ایران میں مختلف اسلامی فرقے اپنے اتحاد کے ذریعے اپنی قوم کی عزت کا دفاع کرینگے۔

مصطفیٰ شیرازی نے کردستان کے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فقہ پر عمل کر کے ملک کے دوسرے لوگوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنی ایرانی قوم کو سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے میں مدد کرے۔

مذہبی رہنما نے اپنے جمعہ کے خطبہ کے اختتام پر مغربی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف اپنے معاندانہ پالیسیوں کو تبدیل کرکے اپنی پچھلی غلطیوں کو سدھار لے ورنہ وہ اسی طرح سے ناکام ہوتے رہینگے۔

.......

/169