ابنا: پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے تحت ان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ ججوں کی نظر بندی کے الزام کا دفاع کریں گے۔ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ نے فیس بک پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پر سیاسی اہداف کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آج صبح جوڈیشیل مجسٹریٹ نے پرویز مشرف کو دو روزہ راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آج صبح گرفتار کرکے جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گيا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان کے سابق صدر اپنی رہائيش گاہ چک شہزاد پہنچ گئے جہاں انہیں نظر بند رکھا گيا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ حالات کا مقابلہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410779
پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے تحت ان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔