ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی ثقافت و گائیڈنس کے شعبہ قرآن و عترت کے محکمہ تعلیم کے سربراہ مرتضی خدمتکار نے بتایا ہے کہ عنقریب قرآن وعترت کے مختلف مراکز میں پہلا قرآن وعترت اولمپک منعقد ہو رہا ہے۔
خدمتکار نے اس اولمپک کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اولمپک کے انعقاد کا مقصد قرآنی سنٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کی تعلیمی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور انہیں مزید فروغ دینا، حفاظ قرآن کریم قراء اور قرآنی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی پیش کرنے والے قرآنی مراکز اور انسٹی ٹیوٹس کا تعارف کروانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے شعبہ قرآن وعترت کی تعلیمی کونسل کی جانب سے یہ پروگرام پیش کیا گیا ہے اور اس اولمپک کا دیگر تمام قرآنی مقابلوں سے فرق یہ ہے کہ یہ اولمپک مختلف شعبوں میں منعقد ہو گا اور مختلف قرآنی مراکز اور انسٹی ٹیوٹس قرآنی ٹیموں کی صورت میں اس اولمپک میں حصہ لیں گے جبکہ دیگر قرآنی مقابلوں میں افراد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲