17 اپریل 2013 - 19:30

فلسطینیوں نے ایک بار پھر فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں کل یوم اسیر کے موقع پر سینکڑوں فلسطینیوں نے صہیونی جیلوں میں قید اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے فلسطینی قیدیوں کے مسئلے پر فلسطینی انتظامیہ کی خاموشی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے اس مسئلے کو بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھانے پر تاکید کی۔ادھر مقبوضہ القدس میں بھی سینکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں پر صہیونی فوجیوں کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی قیدیوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے تمام قیدیوں بالخصوص سامر العیساوی کی جو 272 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے  فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

.......

/169