ابنا: امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق منگل کو میل اسکرینگ سینٹر میں صدر اوباما کے نام ایک خط موصول ہوا، خط میں موجود مشتبہ مواد کی وجہ سے خط کو آگے نہیں جانے دیا گیا۔خط صدر بارک اوباما کے نام تھا۔ سیکرٹ سروس نے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر مشتبہ خط سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں ایک شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ منگل کو ایک سینیٹر راجر ویکر کو بھی زہریلے مواد والا خط بھیجا گیا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دونوں خطوط میں کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔
.....
/169