ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایسی حالت میں جبکہ وہ امریکہ اور پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ، افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ کنڑ پر امریکہ کے جاری ہوائی حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ امریکہ کے ہوائی حملوں ميں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہيں ۔اسی طرح مظاہرین نے پاکستان سے ملحقہ افغانستان کی مشترکہ سرحد پر پاکستان کے اقدامات اور افغانستان کے داخلی امور میں پاکستان کی آشکارا مداخلت کی مذمت کی او ر حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اقدامات کی روک تھام کرے ۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا اور دو گھنٹے کے لئے جلال آباد – کابل شاہراہ بند رکھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409894
افغانستان میں ننگرہار یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی جارحیت اور کنڑ میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔