ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق صوبہ زابل کے علاقے مالی زئي میں ایک ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ کی زد میں آگئي جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔ابھی تک کسی شخص یا گروہ نےاس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔گزشتہ 8 اپریل کو بھی افغانستان کے صوبۂ غزنی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں 9 عام شہری ہلاک اور کم سے کم 22 زخمی ہوگئے تھے۔اس دھماکے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قراردیا گيا تھا۔
.......
/169