15 اپریل 2013 - 19:30
امریکہ اپنے مفاد کے خاطر مشرق وسطیٰ میں کٹھ پتلی حکومتیں چاہتا ہے

مشرق وسطی کیلئے واشنگٹن کی طویل المدت پالیسی امریکا اور اسکے اتحادیوں کی جغرافیائی سیاست اور توانائی کے مفادات پر مبنی ہے اسلئے امریکا اور اسکے اتحادی تیل سے مالا مال مشرق وسطی میں کٹھ پتلی حکومتیں چاہتے ہیں۔

ابنا: مشرق وسطی کیلئے واشنگٹن کی طویل المدت پالیسی امریکا اور اسکے اتحادیوں کی جغرافیائی سیاست اور توانائی کے مفادات پر مبنی ہے اسلئے امریکا اور اسکے اتحادی تیل سے مالا مال مشرق وسطی میں کٹھ پتلی حکومتیں چاہتے ہیں۔

امریکی تجزیہ نگار ڈان دیبار نے افغان صدر حامد کرزئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکا کی طرف سے افغانستان پر قبضے کی شرط پر حامد کرزئی اقتدار میں آئے اور اب ان کا کام یہی ہے کہ وہاں امریکی قبضہ برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ۱۹۷۹ سے ہی افغانستان کو تباہ کرتا آرہا ہے اور اب اسی طرح کی حکمت عملی افریقہ میں بھی اپنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے مقاصد بہت واضح ہے۔ امریکا اٹھارویں صدی کے آخر میں جب وجود میں آیا تب سے ہی اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔

.......

/169