ابنا: گوانتانامو جيل ميں بند بعض قيديوں کے وکلا نے کہا ہے کہ جيل کي ناگفتہ بہ صورتحال کے خلاف قيديوں کے احتجاج کو جيل انتظاميہ نے طاقت کے زور پر کچل ديا ہے-يہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب گوانتانامو جيل کے جنرل لاونج ميں قيديوں کے گروپ نے جيل کي سختيوں اور دو ماہ سے جاري بعض قيديوں کي بھوک ہڑتال کو امريکي حکام کي جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے خلاف جيل کي تنصيبات پر حملہ کيا اور کلوز سرکٹ کیمرے توڑ ڈالے-خليج کوبا ميں واقع امريکہ کے زير قبضہ جزيرہ گوانتانامو کا کيمپ ڈيلٹا ايک عشرے سے انساني حقوقي کي خلاف ورزيوں اور عالمي قوانين کي دھجياں اڑانے والے ايک مرکز ميں تبديل ہوگيا ہے-گوانتانامو جيل ايک ايسي جگہ ہے جہاں امريکي سيکورٹي اہلکار پورے اطمينان کے ساتھ جيسے چاہتے ہيں قيديوں سے تفتيش کرتے ہيں اور ہر قسم کے تشدد اور ايذا رساني کا اختيار انہيں حاصل ہے –
امريکا کا کہنا ہے کہ يہ خليج امريکہ کے عدالتي اداروں کے دائرے سے باہر ہے لہذا امريکہ ميں رائج کسي بھي عدالتي قانون کا اطلاق اس جيل پر نہيں ہوتا- امريکہ نے درجنوں افراد کو جن کے خلاف کوئي فرد جرم بھي عائد نہيں کئي گئي ہے اس جيل ميں ايک عرصے سے بند کر رکھا ہے- گوانتانامو جيل ميں بند بہت سے لوگ حتي بے گناہ بھي ہيں اور ان پر کوئي الزام بھي نہيں لگا گيا ہے ليکن انکي عمر کا ايک عشرہ جيل کي سلاخوں کے پيچھے گزر چکا ہے-گزشتہ عشرے کے آغاز ميں اس وقت امريکي حکمرانوں نے گوانتانامو جيل ميں بند قيديوں کے لئے نئي اصلاح گڑھ کر انساني حقوق اور جنگي قيديوں کے بارے ميں عالمي قوانين کو نظرانداز کرديا تھا-امريکيوں نے دعوي کيا تھا کہ جنگ افغانستان کے دوران گرفتار ہونے والے جنگي قيدي نہيں بلکہ دشمن جنگجو ہيں لہذا انيس سو اڑتاليس کے جنيوا کنوينشن کا اطلاق ان قيديوں پر نہيں ہوتا- قيديوں کو وحشي کتوں سے ڈرانا، طاقت فرسا سردي اور گرمي ميں رکھنا، طويل عرصے تک سونے نہ دينا، انہيں برہنا کرنا، قران کريم سميت مسلمانوں کي واجب الاحترام چيزوں کي توہين کرنا، گوانتانامو جيل ميں گزشتہ عشرے سے رائج چلا آرہا ہے-
البتہ جس بات نے گوانتانام جيل کے قيديوں کو موجودہ صورتحال کے خلاف شورش پر آمادہ کيا ہے وہ انکا نامعلوم مستقبل ہے-قيديوں کے وکلا کئي بار امريکي حکام سے يہ اپيل کرچکے ہيں کہ ان کے موکلين پر مقدمہ چلايا جائے اور يا پھر ثبوت نہ ہونے کي بنا پر انہيں رہا کرديا جائے-ليکن امريکي حکام بدنام زمانہ جيل کو باقي رکھنے لئے من گھڑت دعوے کر رہے ہيں کہ ان قيديوں کو انکے اپنے ممالک تحويل ميں لينے کے لئے تيار نہيں ہيں اور يا پھر انہيں اپنے ملکوں ميں تشدد اور ايذا رساني کا سامنا کرنا پڑے گا-گوانتامو جيل کےبعض حاميوں کا دعوي ہے کہ آزاد ہونے والے بعض افراد پھر سے دہشتگرد تنظيموں ميں شامل ہو جائيں گے اور امريکي مفادات کو نقصان پہنچانے کي کوشش کر يں گے-بہرحال ايسا دکھائي ديتا ہے کہ امريکي اہلکاروں کي جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک اور ايذا رساني کے جديد طريقے آزمائے جانے کے انکشاف کا خوف امريکي حکام کو گوانتانامو جيل بند کرنے سے باز رکھے ہوئے ہے-يہ بات بھي اپني جگہ مسلم ہے کہ گوانتا نامو جيل کے قيديوں کے خلاف آزمائے جانے والے تشدد کے طريقوں اور انہيں ايک بے شخصيت انسان ميں تبديل کرنے کي کوششوں نے ان قيديوں کو امريکي حکام کے خلاف شورش پر آمادہ کيا ہے اور اس شورش کو سختي کے ساتھ کچلنے کے باوجود امريکی حکام کے گھناونے اقدامات کي پردہ پوشي نہيں کي جاسکے گي-
.....
/169