ابنا: راولپنڈی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو این اے 51 گوجر خان سے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالروٴف اور جسٹس مامون الرشید نے راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم کی جانب سے انتخابی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ آج دوپہر الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409485
پاکستان کےسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔