ابنا: عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے گزشتہ روز تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔اس کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسپیکروں نے اس ملاقات میں تمام شعبوں خاص طور پر پارلیمنٹ کی سطح پر دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسی طرح باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے پانچ روزہ دورے پر تہران پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۳۲
13 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409036
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے آج تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی ہے۔