اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراجع عظام آیت اللہ صافی گلپائگانی اور آیت اللہ وحید خراسانی کل ۳ جمادی الثانی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی دردناک شہادت کے دن ظہر کے وقت برہنہ پا جلوس عزا کے ساتھ کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) کو تسلیت پیش کرنے آپ کے روضے پر جائیں گے۔اس رپورٹ کے مطابق حضرت آیت العظمی وحید خراسانی کے دفتر کے مسئول نے ابنا سے گفتگو میں کہا: ۱۴ اپریل بروز اتوار کو دن کے دس بجے معظم لہ کے دفتر میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کی مجلس ہو گی مجلس عزا کے بعد ۱۲ بجے ظہر کو جلوس عزا برآمد ہو گا جو ’’صفائیہ‘‘ کے راستے سے ہوتا ہوا حرم مطھر حضرت معصومہ (س) میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس جلوس عزا میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی برہنہ پا شرکت کریں گے۔حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کے دفتر کے مسئول نے بھی اسی سلسلے میں ابنا کے نمائدہ کے ساتھ گفتگو میں کہا: پہلی جمادی الثانیہ سے تین جمادی الثانیہ تک معظم لہ کے دفتر میں مجالس عزا برپا ہوئی ہیں اور تین جمادی الثانیہ کو ۱۰ سے ۱۲ بجے تک مجلس عزا کے بعد ۱۲ بجے جلوس عزا برآمد ہوگا جو ’’چہار مردان‘‘ روڈ سے گزرتا ہوا حرم مطہر جائے گا اس جلوس میں حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی پا برہنہ شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے مراجع عظام کے درمیان یہ سنت مرسوم ہے کہ بعض اہم ایام عزا مثلا حضرت امیر المومنین علی (ع)، حضرت فاطمہ زہرا(س) اور امام صادق (ع) کی شہادتوں کے دنوں میں مراجع عظام جلوس عزا نکالتے ہیں اور خود برہنہ پا جلوسوں میں شریک ہو کر سینہ زنی کرتے ہوئے حرم مطھر تک جاتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408763
۳ جمادی الثانیہ حضرت فاطمہ زہرا(س) کے روز شہادت جہان تشیع کے مراجع عظام حضرت آیت اللہ وحید خراسانی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی جلوس عزا میں برہنہ پا شریک ہوں گے۔