11 اپریل 2013 - 19:30
ایران اسٹیل کی صنعت میں خود کفیل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ ایران اسٹیل کی صنعت میں خود کفیل ہوگيا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ  ایران اسٹیل کی صنعت میں خود کفیل ہوگيا ہے۔ مھدی غضنفری نے کہا کہ ایران کی اسٹیل پیداوار میں ایک سو فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ایران کو اسٹیل صنعت میں خود کفیل ہونے کےبعد اب لوہے کی درامدات کی ضرورت نہیں رہی۔ غضنفری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ رواں سال کے اختتام تک لوہے کی درآمدات سے بے نیاز ہوجائے گا۔ انہون نے کہاکہ اسٹیل کی پیداوار دس ملین ٹن سے بیس ملین ٹن تک بڑھ گئي ہے اور اس وقت ایران لوہے کی مختلف طرح کی مصنوعات برامد کررہا ہے۔ مھدی غضنفری نے کہا کہ پچاس ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کا لائنس دیا گيا ہے اور ایمیدرو اسٹیل پلانٹ کی تکمیل اور اس صنعت میں نجی سیکٹر کی سرگرمیوں سے مزید برمدات کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲