11 اپریل 2013 - 19:30
شام میں مسلح دہشت گردوں کا عنقریب خاتمہ ہوجائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں بیرونی ممالک کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے سے شام کا معاملہ حل نہیں ہوگا اور شام میں مسلح دہشت گردوں کا عنقریب خاتمہ ہوجائے گا۔

ابنا: مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام میں بیرونی ممالک کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے سے شام کا معاملہ حل نہیں ہوگا اور شام میں مسلح دہشت گردوں کا عنقریب خاتمہ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیا جائے گا لیکن شام میں مداخلت کرنے والے ممالک اور مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کرنے والے ممالک کو ندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک نے شامی عوام کے لئے دردناک مشکلات پیدا کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کے اصلی ذمہ دار وہ ممالک ہیں جو دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲