11 اپریل 2013 - 19:30
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی امداد ضروری: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو امداد دینا ضروری ہے۔

ابنا: مالی سال دو ہزار چودہ  کے امریکا کے بجٹ تخمینہ جات کانگریس کو بھجواتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔ امریکا کی فوجی اور سویلین امداد پاکستان کو اس خطرے سے نمٹنے میں مدد دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے بجٹ میں ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر مانگے گئے ہیں، یہ رقم فوجی امداد کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ وزیر خارجہ جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲