10 اپریل 2013 - 19:30
۱۸ اپریل کو ایران اپنے جدید ترین فوجی ساز و سامان کی نمائش کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کے موقع پر ایرانی فوج کے جدید ترین ساز و سامان اور آلات کی نمائش کی جائے گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کے موقع پر ایرانی فوج کے جدید ترین ساز و سامان اور آلات کی نمائش کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مسلح افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں کہا کہ سیاسی و اقتصادی جہاد کے سال میں ایران کی مسلح افواج اقتصادی جہاد کے میدان میں ملک کی تعمیرنو میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور سیاسی جہاد کے میدان میں بھی مسلح افواج قوم کے ساتھ انتخابات میں شرکت کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲