10 اپریل 2013 - 19:30
سویڈن کے شہر مالمو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام کا انعقاد

سویڈن کے شہر مالمو میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور اہل بیت عصمت وطہارت کے چاہنے والوں نے شرکت کی ہے۔

ابنا: سویڈن کے شہر مالمو میں امام منتظر(عج) انسٹی ٹیوٹ نے حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہر اسلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا پروگرام منعقد کیا ہے جس میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے سید مرتضی کشمیری اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے شرکت کی ہے۔سید مرتضی کشمیری نے اس پروگرام میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی خدمت ممیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد یہ ایک درد ناک واقعہ تھا اور اس وقت کے سیاسی حالات کی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی تھی۔کشمیری نے مزید کہا ہے کہ متعدد روایات کے مطابق یہی ایام ایام فاطمیہ ہیں اور عراق کے مقدس شہروں میں انہیں چھوٹی عاشورا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا مقام ومنزلت بہت بلند اور عظیم ہے اور آپ کی عظمت کا راز ہمارے اور تمام مسلمانوں کے لیے پوشیدہ ہے۔

.....

/169