10 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان اورھندوستان کے مابین گروپ کی شکل میں ویزامعاہدے پر عمل درآمد شروع

ھندوستان نے گروپ کی صورت میں ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کیلئے ویزوں کے اجراء پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

ابنا: ھندوستان کی جانب سےعمر رسیدہ پاکستانی شہریوں کو ویزے دیئے جانے کے چند ہفتون بعد اب اس ملک نے گروپ کی شکل میں ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کیلئے ویزوں کے اجراء پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

گروپ کی صورت میں ویزوں کا اجراء گزشتہ مہینے سے ہونا چاہئیے تھا لیکن پاکستان اور ھندوستان کے مابین لائن آف کنٹرول پرہونے والی فا ئرنگ اور2ھندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور پاکستان کی جانب سے ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کی لسٹ نہ دئیے جانے کی وجہ سے یہ امر کھٹائی میں پڑ گيا تھا۔

ھندوستان اور پاکستان کے مابین طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے 10سے 50 افراد پر مشتمل گروپ کو 30 دن کا ویزہ دیا جائیگا۔
.....

/169