ابنا: ھندوستان کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران سے تیل کی درآمدات کو بند یا کم نہیں کرے گا اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دے گا۔
اس سے قبل ھندوستان کے وزیر پٹرلیم ویرپا مویلی نے بھی کہا تھا کہ نئی دھلی، ایران سے خام تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے حالیہ ہفتوں میں غیر سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ ھندوستان ممکنہ طور پرایران سے تیل کی درآمدات کو روک لے گا، لیکن ھندوستان کے اعلی حکام نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ فقط تیل کی درآمدات کو بند نہیں کیا جائيگآ بلکہ مغرب کے دباو میں بھی نہیں آئے گا۔
ھندوستان کا شمارایشیاء کے ان چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے جو اپنی ضروریات کا ایندھن درآمد کرتا ہے اور یہ ملک صرف ایران سے اپنی ضروریات کا تقریبا 12 فیصد تیل درآمد کرتا ہے۔.....
/169