9 اپریل 2013 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے جوہري توانائي کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ايران بيس فيصدي کے گريڈ تک يورينيم کي افزودگي جاري رکھے گاـ

ابنا:فريدون عباسي نے ايران ميں جوہري توانائي کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کو جب تک ايٹمي ايندھن کي ضرورت رہے گي ايندھن کي پيداوار جاري رہے گي ـ

جوہري توانائي کے اداراے کے سربراہ نے کہا کہ ايران ميں پانچ تحقيقاتي ري ايکٹر بنانے کے منصوبے کے مد نظر ہميں ايندھن کي پيداوار جاري رکھنے کي ضرورت ہےـفريدون عباسي نے کہا کہ ايران ميں بيس فيصدي کے گريڈ تک افزودگي کا عممل آئي اے اي اے کي مکمل نگراني ميں ہےـ انہوں نے کہا کہ تہران ايٹمي مسئلے ميں منطقي مذاکرات کي پيشکش کرتا ہے اور ايران اين پي ٹي کے دائرے ميں اپنے حقوق کے لئے کوشاں ہےــ

.......

/169