ابنا: ایران کی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایک ایسا علمی ادارہ ہے کہ جو ہرسال سری لنکا میں قرآنی مقابلے منعقد کرتا ہے کہ جنہیں اس ملک کے مسلمان بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔انہیں پروگراموں میں سے ایک پروگرام سری لنکا کے مسلمانوں کا دوسرا قرآنی اولمپک ہے کہ جو اس سال اس ملک میں منعقد ہوا ہے اور اس میں دسیوں افراد نے شرکت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اولمپک اس ملک کے دارالحکومت کولمبو کے نزدیک واقع شہر کرونگلا میں منعقد ہوا ہے جس میں اس ملک کے دسیوں نامور حفاظ اور قراء نے حفظ قرائت اور مفاہیم قرآن کریم جیسے موضوعات میں شرکت کی ہے۔
سری لنکا میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کے انچارج حجۃ الاسلام حقیقی نے کہا ہے کہ اس قسم کے اولمپک کے انعقاد کا مقصد قرآنی میدان میں مسلمانوں کی معلومات میں اضافہ کرنا ہے اور ان مقابلوں میں حفظ قرائت اور مفاہیم قرآن کریم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے سری لنکا میں قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس یونیورسٹی کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے یہ پایا ہے کہ سری لنکا کے تمام میدانوں میں حفظ اور مفاہیم قرآن کریم کے پروگراموں کو سنجیدگی سے جامہ عمل پہنایا جائے۔
.....
/169