9 اپریل 2013 - 19:30
ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کے مطابق

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کےمطابق انجام پا رہی ھیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عوض حیدر پور نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ہمیشہ این پی ٹی کے دائرے میں رہی ہیں اور وہ اس سے ہٹ کر کسی بھی قسم کا مطالبہ یا اقدام قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مقامی طور پر ایٹمی توانائی حاصل کی ہے اور ایٹمی فیول سائیکل تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اپنی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی معاہدے کے مطابق انجام دی ہیں اور بہتر ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک بھی ایران سے یورینیم کی افزودگی روکنے کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ تہران اسے قبول نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲