ابنا: آج پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئي آيس پی آر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پاکستان نے حتف چار شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس بیان کے مطابق اس میزائل کی رینج نو سو کلومیٹر ہے اور یہ روایتی اور جوہری وارہیڈ لےجاسکتا ہے۔ آئي اسی پی آر کے مطابق میزائل نے کامیابی سے سمندر میں ھدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل کے تجربے کےموقع پر پاکستان کے خلائي ادارے نیسکام کے چیرمین، سینئر فوجی حکام، سائنس دان اور فنی عملہ بھی موجودتھا۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور نگران وزیر اعظم سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے کامیاب میزائل تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہےکہ حتف چار شاہین ایک میزائل سے پاکستان کی ڈیٹرینس طاقت میں کئي گنا اضافہ ہوجائے گا اور یہ تجربہ اس میزائل میں مختلف لحاظ سے ٹکنیکل اور رینج میں ترقی کی علامت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407824
پاکستان نے حتف چار شاہین ون نامی بیلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔