8 اپریل 2013 - 19:30
تمام سلام کا انتخاب حزب اللہ کی خواہش کی نشاندہی

حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نبیل فاؤق نے قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نبیل فاؤق نے جنوبی لبنان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ارکان پارلیمنٹ نے تمام سلام کو ووٹ دیا ہے اور وزیر اعظم کی حیثیت سے تمام سلام کا انتخاب قومی اتحاد کی حکومت بنانے کے لئے حزب اللہ کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔
نبیل فاؤق نے 14 مارچ نامی گروپ سے کہا کہ حزب اللہ لبنان آپ کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے خطروں کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ صیہونی حکومت کے خطروں کو نظر انداز کرنا قوم پرستی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے نامزد وزیر اعظم تمام سلام نے ایک فرانسیسی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں حزب اللہ کے بارے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کرنا ہر لبنانی کا حق ہے۔تمام سلام کو لبنان کی تمام پارٹیوں کے اتفاق سے وزیر اعظم نامزد کیا گيا ہے۔سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے 22 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔انتخابات کے قانون پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے استعفی دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲