8 اپریل 2013 - 19:30
علامہ شیخ عبد الہادی الفضلی کی رحلت پر اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کا بیان

مرحوم و مغفور عالم اسلام کی ان برجستہ شخصیات اور مفکرین میں سے تھے جن کے وجود سے بہت سارے علمی مراکز اور دینی دانشگاہوں نے خوب استفادہ کیا۔ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت، دین ناب محمدی کے نشر و اشاعت اور معارف اہلبیت (ع) کی ترویج و تشہیر میں صرف کر دی

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ جہان اسلام کے بزرگ مفکر اور اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ شیخ عبد الہادی الفضلی کی رحلت کے موقع پر اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان صادر کیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم و مغفور عالم اسلام کی ان برجستہ شخصیات اور مفکرین میں سے تھے جن کے وجود سے بہت سارے علمی مراکز اور دینی دانشگاہوں نے استفادہ کیا۔ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت، دین ناب محمدی (ص) کی نشر و اشاعت اور معارف اہلبیت (ع) کی ترویج و تشہیر میں صرف کر دی۔ بیان کا ترجمہ:بسم اللہ الرحمن الرحیم" إذا مات العالم ثلم في الاسلام ثلمة لا یسدها شيء ـ جب کوئی عالم دین دنیا سے جاتا ہے تو اسلام میں ایسا خلاء پیدا ہو جاتا ہے جسے کوئی چیز پر نہیں کر سکتی۔نہایت غم و اندوہ کے ساتھ دنیائے اسلام کے بزرگ مفکر اور اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن حضرت آیت اللہ علامہ ڈاکٹر شیخ عبد الہادی الفضلی ( قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی رحلت کی خبر ملی۔مرحوم و مغفور عالم اسلام کی ان برجستہ شخصیات اور مفکرین میں سے تھے جن کے وجود سے بہت سارے علمی مراکز اور دینی دانشگاہوں نے خوب استفادہ کیا۔ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت، دین ناب محمدی کے نشر و اشاعت اور معارف اہلبیت (ع) کی ترویج و تشہیر میں صرف کر دی اور سر زمین وحی پر ساکن افراد کی بھی قابل توجہ خدمت کی۔علامہ شیخ عبد الہادی الفضلی تقریب مذاہب اسلامی کے بھی علمبردار تھے آپ نے اپنے حکیمانہ افکار اور قیمتی آثار کے ذریعہ مسلمانوں کی ترقی کی راہ میں بھی بڑا قدم اٹھایا۔ آپ کی مفید اور گرانقدر تالیفات نے حوزہ ہائے علمیہ اور پیروان مکتب اہلبیت(ع) کے درمیان آپ کی علمی شخصیت کا سکہ منوا لیا۔ہمارے لیے قابل فخر ہے کہ یہ سعادتمند انسان، قوی مفکر اور علمی و معنوی شخصیت، اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کی رکن تھی۔علامہ شیخ عبد الہادی کی رحلت نے تمام مسلمانوں بالخصوص پیروان اہلبیت (ع) کو محزون و مغموم کر دیا۔اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی علامہ شیخ عبد الہادی الفضلی کی رحلت پر امام زمانہ (ع)، رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، علمائے کرام، مرحوم کے لواحقین و حلقہ احباب بالخصوص آپ کے اہل خانہ و اعزا و اقرباء کی خدمت میں تسلیت عرض کرتی ہے۔ اور بارگاہ رب العزت سے دعا گو ہے کہ آپ کی پاک روح کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جزیل عطا کرے اور مرحوم کو انبیاء، صالحین اور ائمہ اطہار (ع) کے ساتھ محشور کرے بتحقیق وہ سننے والا اور جاننے والا ہے اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے۔                                                                                                              اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی                                                                                                                    ۹ اپریل، ۲۰۱۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲