7 اپریل 2013 - 19:30
گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری رہیں گے: روس

روسی وزارت خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات مستقبل قریب میں جاری رہیں گے۔روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا عمل مستقبل قریب میں قدم بہ قدم اور باہمی تعاون کے اصول کی بنیاد پر جاری رہے گا۔دریں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ الماتی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے اصل مسائل کی طرف توجہ مرکوز کی اور یہ مذاکرات تعمیری تھے۔واضح رہے کہ قزاقستان کے شہر الماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 5 اور 6 اپریل کو ہونے والے مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مجوزہ پیکیج کے بارے میں اپنے مواقف کا اظہارکیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲