ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق ان خدشات کے پیش نظر تمام سیکورٹی ایجنسیز کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن سیاسی رہنماؤں پر حملوں کے خدشات ہیں ان میں نوازشریف، عمران خان اور مولانافضل الرحمن شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے خود کش حملوں کا خدشہ بھی موجود ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل نے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے،کرائسز مینجمنٹ سیل نےسیاسی شخصیات کو بھی خطرات سے آگاہ کردیا ہےاور انہیں انتخابی جلسوں میں شرکت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406775
پاکستان کے سیکوریٹی اداروں نے عام انتخابات کے دوران بعض سینیئر سیاسی رہنماؤں پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔