6 اپریل 2013 - 19:30

عراق اور افغانستان کي جنگ پر امريکا کو ہزاروں ارب ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑا ہے.

ابنا: امريکا کے اے بي سي ٹي وي نے اعلان کيا ہے کہ ہارورڈ يونيورسٹي کي نئي تحقيقات بتاتي ہيں کہ عراق اور افغانستان کي جنگوں پر امريکا کے چھے ہزار ارب ڈالر خرچ ہوئے ہيں اس لحاظ سے يہ دونوں، امريکا کي تاريخ کي سب سے زيادہ خرچ والي جنگيں ثابت ہوئي ہيں -اس رپورٹ کے مطابق افغانستان اور عراق کي جنگوں پر امريکا کے براہ راست خر چ کي رقم چار ہزار ارب ڈالر سے زيادہ ہے -اس کے علاوہ سابق فوجيوں کے علاج معالجے اور ديگر اخراجات کي رقم بھي تقريبا دو ہزار ارب کے قريب ہے - اس رپورٹ ميں اسي کے ساتھ افغانستان ميں غير ملکي افواج کے نئے کمانڈر جنرل جوزف ڈانفور کے حوالے سے دعوي کيا گيا ہے کہ ابھي افغان افواج ملک کي سلامتي کي ذمہ داري سنبھالنے کي صلاحيت نہيں حاصل کرسکي ہيں....../169