5 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جن کی شدت ۶۔۴ تھی

ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی  شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے صوبہ خییر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاوہ سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، کوہاٹ  اور اس ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور فاٹا میں جمعرات کو بھی پانچ اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲