ابنا: پاکستان ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹائون سیکٹر 13-Hمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ دلاورخان ہلاک ہوگیا،مقتول اورنگی سیکٹر 13-G کارہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اورمحکمہ باغات کا ملازم تھا جسے موٹر سائیکل پر گولی لگا دی گئی۔
بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ قبرستان سے نوجوان لڑکااورلڑکی کی لاشں ملیں،لڑکے کی شناخت22 سالہ احمد رضا جبکہ لڑکی کی شناخت 20 سالہ بشریٰ کے نام سے ہوئی،دونوں کو قبرستان میں ہی لاکر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
بلدیہ ٹائون کے علاقے موچکو میں فائرنگ سے35 سالہ شاہد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
پاک کالونی کے علاقے میں زمیندارہوٹل اور طیبہ مسجدکے قریب فائرنگ سے 25 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔شیرشاہ میراں ناکہ شاہین ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے24 سالہ عنایت خان ہلاک ہوگیا،فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اورخوف و ہراس پھیل گیا،مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈسے ہوئی جبکہ اس پر آبائی پتہ باجوڑ لکھاہے۔
سولجر بازار ایک نمبر پر بھتہ نہ دینے پرڈیکوریشن کی دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے58سالہ عبدالسلام اور 16 سالہ عبدالسلام زخمی ہوگئے ، دونوں ڈیکوریشن کی دکان پرملازمت کرتے ہیں۔نیپئر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ سریا گلی سے بوری بند لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 22 سال کے قریب ہے جبکہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر سر اور سینے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا ۔ عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد شیل پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲