4 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات یقینی بنانے اوردیگراہم امورکو ہنگامی بنیادوں پرنمٹانا ہوگا اور اس کے لئے وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔

ابنا: پاکستان کے نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے نگراں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی اولین ترجیح شفاف انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کوشفاف طریقےسےجاری رکھنے کے لیے امن وامان برقرار رکھنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔جسٹس(ر) میرہزارکھوسو نے کہا کہ شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن سےمکمل تعاون کیا جائےگا۔ انہوں نےکہا یہ بات حوصلہ افزا ہےکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲