ابنا: افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی ایک مقامی عدالت پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نے اے ایف پی سے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے میں 34 شہری، چھ فوجی اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 91 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں نو حملہ آوروں کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔نور نے اے ایف پی کو بتایا کہ صبح آٹھ بچے کے قریب پانچ حملہ آور ایک فوجی گاڑی میں صوبائی کورٹ پہنچے جن میں سے دو نے گیٹ کو ڈیٹونیٹ کیا جبکہ تین عمارت میں داخل ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک ابھی بھی مزاحمت کررہا ہے جبکہ ان کے مطابق، حملے کا ہدف عدالت کی عمارت یا قریب واقع حکومتی عمارات ہوسکتی ہیں۔ ادھر حملے کے فوری بعد طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405576
افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی ایک مقامی عدالت پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔