2 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے تجارتی شہرکراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق لانڈھی میں آپریشن کے دوران حنیف عرف چٹا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹر یٹ غربی سہیل محمد لغاری نے دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پرکالعدم دھشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے دھشتگردوں انعام اللہ عرف مولا،شفیق ،عالم شیر محسود اور عرفان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے کل سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے سلطان آباد پہاڑی علاقے سے گرفتار کرکے ان کے قبضے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242