ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور آرمینیہ کے مابین یونیورسٹی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ رامین مہمان پرست نے آج ایروان سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارم سیمونین سے ہونے والی ملاقات میں یہ بات کہی ۔ مہمان پرست نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ تہران اور ایروان کے مابین تعاون کی سطح بہت بہتر ہے یونیورسٹی سمیت تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کی ۔ رامین مہمان پرست نے ایران کے خلاف عاید کردہ تادیبی پابندیوں اور ڈالے جانے والے دباؤ کے دوران ایران کو حاصل ہونے والی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ایران اور آرمینیہ کے عوام کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے مزید آشنائی پیداکریں ۔ اس ملاقات میں ایروان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارم سیمونین نے بھی ایران شناسی کی سیٹ رکھنے سمیت ایروان یونیورسٹی کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے امید ظاہر کی کہ ایران کی یونیورسٹیوں کے ساتھہ ایروان کی یونیورسٹیوں کے رابطے کو فروغ حاصل ھوگا۔ واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست کل ایک میڈیا وفد کے ہمراہ ارمنستان کے دارالحکومت ایروان پہنچے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242