ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملنے والے اپنے سرحدی علاقے میں صرف اپنی ایک پرانی چوکی کی مرمت کررہی ہے اور اس بارے میں اس نے افغان فریق کو آگاہ بھی کیا ہے ۔ اس سے قبل افغانستان کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی فوج افغانستان کے سرحدی علاقے میں فوجی ٹھکانے بنا رہی ہے اور اس کا یہ عمل دونوں ملکوں کے اس معاہدے کے خلاف ہے جس میں فریقین نے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام عمل میں لانے سے قبل ایک دوسرے کو اطلاع دینے کا وعدہ کیا ہے۔.............../242
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405289
پاکستان نے افغانستان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اسلام آباد افغانستان کی سرحد کے قریب فوجی ٹھکانے بنا رہا ہے ۔