1 اپریل 2013 - 19:30

آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے شیخ النمر کے مطالبہ اعدام کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا: ہم ان حرکتوں کو جو عالمی سامراج کے اشاروں پر انجام دی جا رہی ہیں علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ہموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ سعودی اٹارنی جنرل کی طرف سے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دینے کے مطالبہ کی مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایک بیان صادر کرتے ہوئے کہا: ان حرکتوں کو علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ہموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں.بیان کا ترجمہ:بسم اللہ الرحمن الرحیممن المؤمنین رجال صدقوا ما عاهدوالله علیه فمنهم من قضی نحبه و منهم من ینتظراطلاع ملی ہے کہ سعودی عدالت میں برجستہ، انقلابی اور مجاہد عالم دین حجۃ السلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دینے کا حکم طلب کر کے ان کے اعدام کے لیے زمین ہموار کی جا رہی ہے۔ہم اس اقدام کو تمام عالم اسلام اعم از شیعہ و سنی کے مصالح عامہ کے خلاف سمجھتے ہیں اور ان حرکتوں کو جو عالمی سامراج کے اشاروں پر انجام دی جا رہی ہیں علماء اسلام اور دین خدا کے محافظین کا قلع قمع کرنے کے لیے زمین ہموار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں لہذا ان ناپاک حرکتوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں بالخصوص عربستان کے مسلمانوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ اس سعودی عدالت کی کارکردگیوں پر اعتراضات کر کے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کریں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242