ابنا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست آجکل بلاروس کے دورے پر ہیں دارالحکومت مینیسک میں آج صبح ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلاروس کے اپنے ہمنصب کے ساتھ گفتگو میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان آلماتی میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران آلماتی مذاکرات میں این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پراپنے حقوق کے حصول کی تلاش و کوشش کرےگا۔ ترجمان نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور بلا روس کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔ اور بین الاقوامی امور کے بارے میں دونوں ممالک کے نظریات ایکدوسرے سے بالکل قریب ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی ممالک کی ایران اور بلاروس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو بلا جواز ، غیر منطقی اور غیر اصولی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مغربی ممالک کی پابندیوں کے باجود خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور آج ایران حقیقی معنی میں مستقل ہوگیا ہے۔......./169
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405124
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران آلماتی مذاکرات میں این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پراپنے حقوق کے حصول کی تلاش و کوشش کرےگا۔