ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراۓ اسلامی کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ غلام علی حداد عادل نے ایران میں آیندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر ملت ایران کی شرکت کو ایرانی قوم کے سیاسی جہاد کا مظہر قرار دیا ہے ۔غلام علی حدادعادل نے آج دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جون دو ہزار تیرہ میں منعقد ہونے والے ایران کے صدارتی انتخابات، ملت ایران کے سیاسی جہاد کا نمایاں مظہر ہے ، غلام علی حداد عادل نے مزید کہا کہ ملت ایران۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ اور اسلامی انقلاب کے شہدا کے ارمانوں کو عملی جامہ پہنانے کیلۓ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات سے استفادہ کرتے ہوۓ صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے اور ایران کے اسلامی جمہوریہ نظام سے اپنی حمایت کا ثبوت پیش کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405090
جناب حداد عادل نے ایران میں آیندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے سیاسی جہاد کا مظہر قرار دیا