ابنا: نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کو افغانستان سے پورٹ قاسم، کراچی جانے والے پانچ نیٹو کنٹینرز کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ بلوچستان میں واقع بولان ضلع میں پیش آیا۔ لیویز فورسز کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار عسکریت پسندوں نے بولان ضلع میں کمبری کے علاقے میں کنٹینرز پر فائرنگ کی لیکن حملے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔ لیویز فورسز کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ڈرائیوروں کے جائے وقوہ سے بھاگنے کے بعد کنٹینرز پر فائرنگ کی۔ تاہم حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ حملے کے بعد لیویز فورسز اور پولیس جائے وقوہ پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات کی جارہیں ہیں۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404912
نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کو افغانستان سے پورٹ قاسم، کراچی جانے والے پانچ نیٹو کنٹینرز کو آگ لگا دی۔