اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج پھر افضل گورو کے باقیات کے مطالبہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سرینگر سے ہمارے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان حکومت کی طرف سے افضل گورو کے باقیات واپس نہ کرنے پر آج پھر سرینگر میں مظاہرے ہوئے۔ حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین نے فوجی اہلکاروں پر پتھر برسائے۔ اس دوران گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔واضح رہے کہ افضل گورو دوسرا کشمیری ہے جسے دہلی سرکار نے پھانسی دے کر جیل میں ہی دفنا دیا اور اس سے متعلق کوئی چیز بھی اس کے اہل خانہ کو واپس نہیں کی۔ ہندوستانی سرکار کے اس اقدام کے بعد سرینگر میں اب تک متعدد بار احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد جانبحق بھی ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404758
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج پھر افضل گورو کے باقیات کے مطالبہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔