30 مارچ 2013 - 19:30

افغانستان کے صدر نےطالبان کے ساتھ امن مزاکرات کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق  کرزئی آج طالبان رہنماوں سے مذاکرات کریں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر آج سے قطر میں طالبان کا دفتر کھل جائے گا۔ تاھم طالبان کے مطابق آج قطر میں دفتر ضرور کھل رہا ہے، لیکن حامد کرزئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ طالبان نے واضح کیا کہ افغان صدر سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں اور قطر میں موجود طالبان رہنما، صدر کرزئی سے بات نہیں کریں گے۔افغان صدر طالبان رہنماوں سےملاقات کرنے کیلئے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھےجو پاکستان اور امریکہ کی طالبان کے ساتھ مزاکرات میں کئی سال کے تعطل کے بعد سے حامد کرزئی کا پہلا دورہ قطر شمار ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242