28 مارچ 2013 - 19:30

الیکشن سیل کراچی کے اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا ہے اور ملک بھر سے الیکشن میں قومی اور صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔

ابنا:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی وحدت ہاوس میں جاری الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کراچی میں کالعدم جماعت اور متحدہ دینی محاذ کے دہشت گردوں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے NA-257 کے امیدوار سجاد اکبر زیدی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان واقع کا نوٹس لے اور نام بدل کر الیکشن میں آنے والی کالعدم جماعت پر پابندی لگائی جائے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی الیکشن سیل کے انچارچ اصغر عباس زیدی، کاظم عباس، سلمان حسینی، علامہ حیدر عباس سمیت دیگر موجود تھے۔علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے اور ملک بھر سے الیکشن میں قومی اور صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر کے الیکشن کمیشن کے آفس میں کالعدم جماعت کے زیر سرپرستی چلنے والے انتخابی اتحاد ’’متحدہ دینی محاذ‘‘ کے دہشتگردوں نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سجاد اکبر زیدی پر حملہ کرکے اپنی ملک دشمن، اسلام دشمن اور مذہبی انتہاء پسند تکفیری سوچ کا ثبوت دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242